شوپیان میں طالب علم کی ہلاکت کے خلاف کشمیر بند

پلوامہ،شوپیان کولگام سمیت کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر
غازی خورشید
سرینگرجون 9:(کے پی ایس)شوپیان میں طالب علم کی ہلاکت پر متحدہ حریت قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر آج کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔جنوبی کشمیر سمیت کئی اضلاع میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہی۔تمام کاروباری ادارے اوردُکانیں بند جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب رہا جبکہ کئی علاقوں میں ٹریفک کی معمولی نقل و حمل دیکھنے کوملی۔اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے کشمیر کے متعدد قصبوں میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.