ریاست کے بہتر اور پُرامن مستقبل کیلئے خواتین کا رول اہم :عمر عبدال
نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کے یک روزہ کنونشن سے عمر عبداللہ کا خطاب
سرینگر//جموں وکشمیر کے بہتر اور پُرامن مستقبل میں خواتین کے رول کو کسی بھی طرح نکارا نہیں جاسکتا،یہاں کی باعزم، بہادر اورباحوصلہ خواتین مختلف آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود ریاست کو پُرآشوب دور اور بے چینی و غیر یقینی صورتحال سے چھٹکاری دلانے کے علاوہ امن و امان اور خوشحالی کی بحالی کیلئے ہر ایک تحریک میں پیش پیش رہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صدرِ صوبہ وومنز ونگ شمیمہ فردوس بھی موجود تھیں۔عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس کی خواتین عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کلیدی رول ادا کیا ہے۔ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ریاست اور ریاستی عوام کے حقوق کیلئے مثالی جدوجہد اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور پُرآشوب دور میں ناقابل فہم صورتحال کے باوجود اپنی آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں رہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے علاوہ انہیں ہر سطح پر عزت دینے اور مناسب نمائندگی دینے سے ہی ہم ایک بہتر اور خوشحالی ریاست بنا سکتے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر شمیمہ فردوس اور دیگر عہدیداروں و کارکنوں کے رول کو سراہتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ خواتین ونگ نے ہمیشہ پارٹی پروگراموں اور سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ خواتین ونگ نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس کی آبیاری کی ہے اور پارٹی میں ایک مضبوط ستون کی مانند ہے۔ انہوں نے خواتین ونگ سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ آپ کے پروگراموں اور ریاست کو بدنظمی اور سیاسی موقعہ پرستی کے چنگل سے نکالنے کی جدوجہد میں میرا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔ صدرِ صوبہ خواتین ونگ شمیمہ فردوس (ایم ایل اے حبہ کدل) نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو کنونشن میں بھاری تعداد میں شمولیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کے خواتین ونگ نے ہر ایک نازک موڑ پر پارٹی کیلئے تاریخی رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ نیشنل کانفرنس کا ایک اہم ستون ہے اور مستقبل میں بھی پارٹی کی مضبوطی کیلئے یہ ونگ زمینی سطح پر کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی خواتین نے بے شمار سختیاں جھیلی لیکن اس کے باوجود سماج کی بہبود اور بہتری کیلئے تن دے سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نیشنل کانفرنس لیڈرشپ کو یقین دلاتی ہوں کہ پارٹی کی خواتین تنگ پارٹی کی مضبوطی اور ریاست عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ تن دی اور عزم کیساتھ ہی کام کرتی رہے گی۔ اس موقعے پر نائب صدرِ صوبہ رخسانہ خان، صوبائی سکریٹری صبیہ قادری، نائب صدر خالدہ جی، ضلع صدوراور دیگر دعہدیدان بھی موجو دتھیں۔
Comments are closed.