ماہ جون تاستمبرجموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پربارشیں:بھارتی محکمہ موسمیات :سونم لوٹس

جولائی کامہینہ ہوگامرطوب ترین
آئی ایم ڈی کی پیشگوئی قبل ازوقت:کشمیرمیں مون سون کااثرکم

سری نگر:۳۰،مئی:کے این این/ بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ ماہ جون سے ستمبر2018تک جموں وکشمیرمیں سب سے زیادہ مجموعی بارشیں ہونگی جبکہ اس دوران جولائی بارشوں کی وجہ سے مرطو ب یانم ترین مہینہ رہے گا۔کے این این کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات یعنی انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آنے والے مون سون کوشمال مغربی ہندوستان کی7ریاستوں بشمول پنجاب ،ہریانہ ،اُتراکھنڈ،ہماچل پردیش،جموں وکشمیر،نئی دہلی اوراُترپردیش کیلئے مرطوب ترین قراردیتے ہوئے پیش گوئی کردی ہے کہ ماہ جون سے ستمبر2018تک ان سبھی ریاستوں میں بڑے پیمانے پربارشیں ہونگی ۔میڈیارپورٹ میں آئی ایم ڈی کے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ جون سے ستمبرتک کے4مہینے ان سات ریاستوں کیلئے موسمی اعتبارسے مرطوب یانم ترین ثابت ہوسکتے ہیں ۔بھارتی محکمہ موسمیات کی مانیں توجموں وکشمیرمیں بھی جون سے ستمبرتک موسلاداریامجموعی طورپرسب سے زیادہ بارشیں ہونگی جبکہ اس دورا ن جولائی کاپورامہینہ مرطوب رہنے کاامکان ہے کیونکہ اس پورے ماہ کے دوران جموں وکشمیرمیں موسلاداربارشیں ہوسکتی ہیں ۔انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ موسمیاتی رپورٹ میں مزیدبتایاگیاہے کہ جموں وکشمیرسمیت شمال مغربی ہندکی سات ریاستوں میں کافی مقدارمیں بارشیں ہوتی رہیں گے ۔تاہم محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹراورماہرموسمیات سونم لوٹس نے انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی پیش گوئی کوقبل ازوقت قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیروادی اورلداخ خطے میں مون سون سیزن کاکافی کم تراثررہتاہے ۔انہوں نے کے این این کوفون پربتایاکہ جموں وکشمیرمیں ماہ جون سے ستمبرتک بڑے پیمانے پربارشیں ہونے کی پیش گوئی قبل ازوقت ہے ۔سونم لوٹس نے اسبات کیساتھ بھی اتفاق نہیں کیاکہ کشمیروادی میں ماہ جولائی مرطوب یانم ترین ہوسکتاہے یعنی اس ماہ کے دوران بڑے پیمانے پروادی میں بارشیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈاریکٹرکامزیدکاکہناتھاکہ ماہ جون کے آخری ہفتے سے لیکرماہ جون کے پہلے ہفتے تک کشمیروادی اورلداخ میں موسلاداربارشوں کاموسم رہ سکتاہے۔تاہم انہوں نے مون سون سیزن کااثرجموں میں رہنے کاامکان ظاہرکرتے ہوئے بتایاکہ سرمائی راجدھانی اوراسکے کچھ نواحی اضلاع میں مون سون کااثررہے گا۔

Comments are closed.