سی بی آئی نے ستیندر جین کے خلاف مقدمہ درج کیا
نئی دہلی، 30 مئی :مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے پی ڈبلیو ڈی میں کریٹیوٹیموں کی خدمات لینے میں مبینہ طور پر غیر قانونی معاملے میں دہلی کے ہیلتھ اور توانائی وزیر ستیندر جین اور دیگر کے خلاف آج معاملہ درج کیاہے۔
سی بی آئی ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی نےمسٹرجین،پی ڈبلیوڈی کےاس وقت کےچیف انجینئر،دہلی اوردیگرکےخلاف ان ٹیموں کی خدمات لینےکےمعاملےمیں ہوئی غیر قانونی کےبارےمیں ایک مقدمہ درج کیا گیاہے۔ملزموں کےراجدھانی میں واقع رہائش گاہ پر تفتیش جاری ہے۔
اس سے پہلے مسٹر جین نےایک ٹویٹ کر سی بی آئی کے چھاپے کی اطلاع دیتےہوئےکہاتھاکہ اسکول، محلہ کلینک اور دیگر منصوبوں کے ڈیزائن کے لئےمیں نے’کریٹیوڈیزائنرٹیم‘کی خدمات لی تھیں اوراس ٹیم سےمنسلک تمام لوگوں کوسی بی آئی نےچلےجانےپرمجبورکردیا۔
ان چھاپوں کےبعددہلی کےوزیراعلی اروندکجریوال نےایک ٹویٹ کرکہاکہ’آخروزیراعظم نریندرمودی کیاچاہتےہیں‘
انہوں نےتحقیقاتی ایجنسی کےطورطریقےپربھی سوالیہ نشان لگایاہے۔
یواین آئی
Comments are closed.