ہندوارہ میں مغوی خاتون باز یاب اغوا کار گرفتار
سری نگر:۲۹،مئی:کے این این/ پولیس پوسٹ زچلڈارہ میں 21مئی 2018کے روز رپورٹ درج کی گئی کہ سار مرگ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاپتہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کی جس دوران پتہ چلا کہ خاتون کو شبیر احمد خان ولد غلام محی الدین ساکنہ چیر پاو ویلگام نے اغوا کیا ہے۔ ڈی او زچلڈارہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کئی مقامات پر چھاپہ ڈالے اور بالآخر اغوا شدہ خاتون کو کپواڑہ میں اسپتال کے نزدیک باز یاب کیا گیا ۔ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد خاتون کو والدین کے سپرد کیا گیا جبکہ ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 206/2018زیر دفعہ 366آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.