گاندر بل اسکول کے کلاس روم میں سانپ کی انٹری
سرینگر:۲۹،مئی:/ وسطی ضلع گاندر بل کے سرکاری اسکول میں اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں ایک کلاس روم میں اچانک سانپ داخل ہوا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کو معلوم ہوا ہے کہ ہاین کنگن گاندری بل میں واقع گور نمنٹ ہائی اسکول جوکہ ٹن شیڈ میں قائم کیا گیا ہے ،میں اُس وقت افراتفری پھیل جب یہاں اچانک ایک سانپ نمودار ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ اسکول میں بچے معمول کی پڑھائی میں مصروفِ عمل تھے کہ اس دوران چھٹی جماعت کے کلاس روم میں طلبہ نے ایک سانپ دیکھا ،جسکے ساتھ ہی کلاس روم میں افراتفری پھیل گئی ۔سانپ دیکھتے ہی بچے اسکول کے کلاس روم سے باہر آئے ۔بچوں نے بتایا کہ سانپ کلاس روم کے مرکزی دروازے سے داخل ہوا ۔اس کے بعد پورے اسکول میں یہ خبر پھیلی ،تو اسکول میں زیر تعلیم طلبہ اور اُنکے والدین اسکول کے باہر جمع ہوئے ۔اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا جبکہ سانپ کو پکڑنے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا گیا ۔دریں اثناء بتایا جارہا ہے کہ یہاں (پٹیاس موکوسا)نامی سانپ کو دیکھا گیا ہے ،جو عام پایا جاتا ہے ۔یہ انسانی آبادی کے گرد ونواح میں بھی پایا جاتا ہے کیو نکہ یہ چوہے کھا تا ہے ۔
Comments are closed.