وادی کے دور دراز علاقے گذشتہ 6دنوں سے گھپ اندھیرے میں
سرینگر/05نومبر/ہفتہ کے روز ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں ماثرہ بجلی سپلائی کو پوری طرح سے بحال کرنے میں محکمہ ابھی تک ناکام ہوچکا ہے جبکہ وادی کے دور دراز علاقے ہنوز برقی رو سے محروم ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر میں بھی ابھی تک بجلی کا نظام درہم برہم ہے ۔اسی دوران لوگوں نے کہا کہ اس سخت ترین سردی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لھٰذا بجلی کی سپلائی کی بحالی کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھائے جائیں ۔
Comments are closed.