8ماہ بعد عمر عبد اللہ کی نظر بندی ختم ، سیاسی جماعتوں کا خیر مقدم

لگتا ہے کہ یہ حکومت خواتین سے سب سے زیادہ خوفزدہ / التجا مفتی

سرینگر/24مارچ: عمر عبد اللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے زور دیا ہے کہ وادی اور وادی سے باہر جیلوں میں قید تمام نظر بندوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی)اے این سی کی صدر بیگم خالدہ شاہ اور سینئر نائب صدر مظفر احمد شاہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دیگر قیدیوں کو بھی جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ ادھر جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی)کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی عمر عبد اللہ کی رہائی کا اخیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا فیصلہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ دیگر نظر بندوں کی رہائی کو بھی جلد از جلد ممکن بنایا جائے ۔ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے بھی عمر عبد اللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔اور مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت دیگر تمام سیاسی نظربندوں کو بھی رہا کیا جائے۔ عمر کی رہائی پر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ انہیں رہا کیا گیا ہے ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ حکومت خواتین سے سب سے زیادہ خوفزدہ ہے۔( سی این آئی )

Comments are closed.