ویڈیو: 8سال کی طویل خانہ نظر بندی کے بعد، سید علی شاہ گیلانی کو سوپور جانے کی اجازت دی گئی
قریب آٹھ سال کی طویل خانہ نظر بندی کے بعد حریت کانفرنس( گ )چیرمین سید علی شاہ گیلانی جمعرات کو داماد کے انتقال کے بعد دکھ زدہ خاندان کیساتھ تعزیت کرنے کیلئے سوپور کی طرف روانہ ہوئے ۔حریت ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دوپہر ایک بجے سید علی گیلانی اپنی حیدر پورہ رہائشگاہ سے سوپور کی طرف روانہ ہوئے ۔خیال رہے کہ حریت چیرمین سید علی شاہ گیلانی سال 2010سے بدستور گھر میں نظر بند ہے ۔
Comments are closed.