42000ہلاکتوں کےلئے گاندھی، عبداللہ، مفتی خاندان ذمہ دار

جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ا ب پتھروں کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابیں / امیت شاہ

جموں:۳۲، جون:

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندانوں پر تنقید کے سخت تیر برساتے ہوئے جمعہ کو تینوں خاندانوں پر الزام لگایا کہ وہ 1947 سے 2014 تک جموں و کشمیر میں 42000 لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کامیابG20 ایک شاندار کامیابی ہے اور تمام شرکاءپیغام کا پیغام لےکر اپنے اپنے ممالک کو واپس چلے گئے ہیں۔جے
جموں کے بھگوتی نگر ریلی گراونڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وہ دن گئے، جب یہ تین خاندان جموں و کشمیر پر حکومت کریں گے اوراس کو برباد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ1947سے2014 تک، جموں و کشمیر میں 42000 لوگ مارے گئے، اور اس عرصے میں تین خاندان – گاندھی، عبداللہ اور مفتی حکومت کر رہے تھے ۔بی جے پی کے نظریہ ساز، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کو 1953 میں بغیر اجازت جموں و کشمیر میں داخل ہونے پر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوںنے سالیہ اندازمیں کہاکہ اپنے ملک میں داخل ہونے کیلئے اجازت نامہ کی ضرورت کیوں ہے؟ ڈاکٹر مکھرجی کو جیل میں ڈال دیا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا۔امت شاہ نے مزید کہا کہ آج ڈاکٹر مکھرجی کی روح سکون سے رہے گی کیونکہ ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان کا ان کا مشن اور ویژن پورا ہوا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے ہندوستانی آئین میں دفعہ370 کو شامل کرنے کی مخالفت اس بہانے کی کہ ”ایک قوم کے پاس2 جھنڈے، 2 آئین اور دو سر براہان نہیں ہو سکتے“۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ 5 اگست2019 کو، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بڑا قدم اٹھایا اور آرٹیکل 370 کو ہمیشہ کے لیے ہٹا دیا اور ڈاکٹر مکھر جی کے ویڑن کو پورا کیا۔

Comments are closed.