29جنوری کو جموں میں گور نر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ، پولیس اور سیول انتظا میہ میں بڑے پیما نے پرردو بدل کے امکانات

سر ینگر/ 27 جنوری: الیکشن کمشن آف انڈیا کی ہدا یت پر ریاست میں سیول اور پولیس انتظامیہ میں بڑے پیما نے پرتبدیلیاں عمل میں لا ئی جا رہی ہے تا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن کو شفاف بنیادوں پرانجام دیا جاسکے۔اے پی آ ئی کو ذرائع نے اس ضمن میں جوتفصیلات فر اہم کی ہے ان کے مطابق 29 جنوری کو ریاست کے گورنر ستیا پال ملک کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں پولیس اورسیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردو بدل کے امکانات موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق کئی ڈپٹی کمشنروں ،سیکریٹریوں ،ایس ایس پی ،ایس پی اور دوسرے پولیس و سیول افسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنروں کی تبدیلیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کئی پروجیکٹوں کی عمل آوری کوبھی ہری جھنڈی دکھا ئی جائے گی جبکہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے تین فروری کے ریاست کے دوروے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اگر چہ وزیراعظم کے دورے ریاست کے بارے میں سرکاری انتظا میہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی پہلے ہی سرگرم ہیں اوروزیراعظم کے دورے کو خوش اسلوبی کیساتھ پوئے تکمیل تک پہنچا نے کیلئے انتظا مات کو آخری شکل دی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ الیکشن کمشن آف انڈیا نے ریاستی انتظامیہ کوپہلے ہی ہدایت کی تھی کہ ریاست میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کابگل بجنے سے پہلے ان تمام سرکاری افسروں ان کے ماتحت عملے کی تبدیلیاں عمل میں لا ئی جائے جوپچھلے تین برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں۔

Comments are closed.