25سے 28فروری تک وسیع پیمانے پر بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

سرینگر/23فروری /

گزشتہ کئی دنوں سے وادی میں جاری خوشگوار موسمی صورتحال میں بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 فروری کی صبح سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں رواں موسم کے آخر تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ کچھ ایک دنوں میں موسم ابر آلود ہی رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہریں جموںکشمیر پر اثر اندوز ہو ہو رہی ہے جس میں سے ایک اگلے 48گھنٹوں تک اثر کرے گی جس دوران جموںکشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 24فروری کی شام تک موم مجموعی طور پر خشک رہے گا جس کے بعد 25سے28فروری تک بالائی علاقو ں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشیں اور برفباری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے سے بھاری برفباری ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں جم کر بارشو ں کے ساتھ ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25سے 28فروری تک وسیع پیمانے پر بارشوں اور برفباری کے باعث سادھنا پاس ، رازدان پاس ، مغل روڑ ، زوجیلا اور دیگر بالائی علاقوں کا رابطہ بند ہو سکتا ہے جبکہ مسافروں ، سیاحوںاور ٹرانسپورٹروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ موسمی حالات کو دیکھ کر ہی سفر کا من بنا لیں ۔ محکمہ موسمیات نے باغ مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ ان دنوں اپنے باغات میں دوا پاشی اور دیگر کام روک دیں ۔

شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 0.0ڈگری سیلشس ، شہرہ آفاق گلمرگ میں منفی 5.6اور جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 4.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میںمنفی 0.6ڈگری سیلشس درج ہو ا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں صوبے میں بھی رات کے درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ بھدرواہ میں 1.2ڈگری ،بانہال 3.2 ڈگری سیلشس جموں میں 9.2 اور بٹوٹ 5.1 ڈگری سیلشس درج ہو گیا ہے ۔

Comments are closed.