24گھنٹوں میںسرحد کے آ ر پار 2فوجی اہلکار اور 9ماہ کی بچی سمیت 7لقمہ اجل

ہند پاک سرحدی کشیدگی میں اضافہ ، آر پار ہلاکت خیز گولہ باری اور ماٹر شلنگ
6 کے قریب افراد زخمی ، درجن بھر رہائشی ڈھانچے تباہ ، اسکول بند ، لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کیلئے کارروائی جاری

سرینگر: ہندوپاک افواج کے مابین آر پار گولہ بھاری میں 24گھنٹوں کے دوران 2پاک فوجی سمیت 7افرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ گولہ باری کے نتیجے میں آدھ درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دوران آر پار گولہ بھاری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لتیہ پورہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے بیج فضائی حملوں میں رُکاوٹ کے باجود سرحدوں پر دونوں فوجیوں کے مابین شدید گولہ باری جای ہے ۔ اس دوران گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آر پار گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2ہلکار ، ایک نو ماہ کی بچی سمیت 7افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ آدھ درجن کے قریب افراد زخمی ہیں ۔ ادھر حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھاری گولہ باری میں 9 ماہ کی بچی سمیت تین افراد مارے گئے حکام کے مطابق، فائرنگ میں مرنے والوں کی شناخت روبانا کوثر (24)، ان کے بیٹے فیضان (5) اور 9 مہینے کی بیٹی شبنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ روبانا کے شوہر محمد یونس اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان واگہہ سرحد کے ذریعہ پاکستان سے ہندوستان لوٹ آنے کے باوجود دونوں جانب گولہ باری جاری ہے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے۔بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔جمعہ کو دیر رات سرحد پار سے کی گئی فائرنگ میں ایک ہی کنبہ کے تین لوگ مارے گئے۔ اس میں نو ماہ کی ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ دیگر دو زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوجیوں نے پہلے بھاری گولہ باری کی۔ مورٹار سے عام شہریوں کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے بھی اس کا منھ توڑ جواب دیا۔حکام کے مطابق، فائرنگ میں مرنے والوں کی شناخت روبانا کوثر (24)، ان کے بیٹے فیضان (5) اور 9 مہینے کی بیٹی شبنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ روبانا کے شوہر محمد یونس اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر پاکستانی میڈیا رپوٹوں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افرد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہے جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔سی این آئی کے مطابق دونوں جانب جاری کشیدگی کے بیچ گذشتہ 24گھنٹوں میں دو پاک فوجیوں اور ایک نوماہ کی بچی سمیت سات افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ آدھ درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ آر پار گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی بستیوں میں درجن بھر رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے ۔( سی این آئی )

Comments are closed.