20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبریں بے بنیاد ،امتحان ختم ہوتے ہی کلاس ورک شروع ہو گی / ناظم تعلیم کشمیر
سرینگر /20مارچ
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے 20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے
ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ کچھ مقامی روزناموں میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میںکہا گیا کہ سکولوں میں نیا تعلیمی سیشن 20 اپریل 2023 سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اداروں کے سربراہان کو پہلے سے ہی سخت ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کے عمل کو 30مارچ تک مکمل کریں۔
Comments are closed.