12ویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ،کامیاب امید واروں کی شرح فیصد 74درج
سرینگر /06جون /
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا ۔ نتائج کی کامیاب شرح فیصد 74رہی جن میں سے لڑکوں نے 72اور لڑکیوں نے 77فیصدی کامیابی اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر 74 فیصد کامیابی حاصل کی گئی۔
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کے بعد دوپہر امتحانی نتائج کا اعلان کیا اور ان نتائج میں مجموعی طور پر پاس ہونے والے فیصد میں 77 فیصد طالبات اور 72 فیصد طلباءشامل ہیں۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امتحان میںکل 93340امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 69385امید وار کامیاب قرار دئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 22921ایسے امید وار ہے جنہیں پھر سے امتحان میں بیٹھنا ہو گا اورا س کے علاوہ 1034مکمل طو رپر فیل قرار دئے گئے ہیں ۔
ادھر امتحان میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی مارتے ہوئے لڑکوں سے سبقت حاصل کر لی ہے ۔ ادھر جونہی امتحانی نتائج کا اعلان ہوا تو تمام رشتہ داروں نے کامیاب قرار دئے گئے طلبہ کو مبارک بادی دینی شروع کر دی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 96460امید وار شامل ہوئے تھے ۔ امتحانات بورڈ اآف اسکول ایجوکیشن کی نگرانی میں منعقد ہونگے جبکہ اس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسن طریقے سے امتحانات منعقد کرنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
Comments are closed.