سرینگر/25فروری: اونتی پورہ میں منشیات کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات ا سمگلرکو گرفتار کیا ، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ میںبیگ پورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK19-1210,کو روکنے کا اشارہ کیا ، تاہم ڈرائیور نے بھا گنے کی کوشش کی ، ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھاکر کے کچھ فیصلے پر روک لیااور تلاشی شروع کی۔ دوران تلاشی پولیس نے بڑے بیگ جن میں 400 کلو گرام خشخاش پوست تھے، برآمدکر لیا۔ اس گاڑی میںسوار تین اشخاص تھے ، جن کی شناخت محمد مشتاق ولد محمد اسماعیل ، مصطفی ولد عبد الطیف ساکنان کوٹھیالہ فیروز پور سنگروڑ پنجاب اور عمر فاروق وانی ولد فاروق احمد وانی ساکن بدریانو پلوامہ کے 20نام کے طور پر ہیں۔ پولیس نے جرائم کے کمشن میں جو گاڑی استعمال میں لائی اس کو بھی ضبط کر لیا ۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جہاں پر وہ زیرحراست میں رکھئے گئے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایف ائی ار زیر نمبر ی 27/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.