سرینگر/25فروری: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آتشزگی کے دوران دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طورپر ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گنڈ کے چورٹ نامی گائوں میں گزشتہ شب ندا محمد شاہ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنافاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس دوران دو افراد خورشید احمد شاہ اور فیاض احمد بٹ جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔ آگ کی واردات میں مکان کو کافی نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے جبکہ مکان میں موجود سارامال و اسباب تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مکین کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.