سرینگر/18مارچ: بژھ پورہ سے عمر ہیر تک جانے والے اندرونی سڑک مکمل طور پر خستہ ہونے کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا اس سڑک پر چلنا پھرنا دشوار بن گیا ہے جبکہ سڑک سے بہنے والے نالے کا پانی لوگوں کے گھروں اور صحنوں میں گھس جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے سڑک کی مرمت اور ڈرنیج سسٹم قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی این آئی نمائندہ کے مطابق بژھ پورہ عمر ہیر تک جانے والی اندرونی سڑک جس کو عرف عام میں کاوج نار سے بھی جانا جاتا ہے انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کا یہ حال ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں بارش کا پانی جمع ہوکر یہ اندھے کنوئوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور اس سڑک پر چلنے والے اکثر و بیشتر ان گڑھوں میں گر کر چوٹیں کھاتے ہیں ۔ لوگوںکے مطابق سڑک سے ایک نالہ بھی گزرتا ہے جس کا پانی لوگوں کے گھروں اور صحنوں میں گھس جاتا ہے جو سیلابی صورت اختیار کرلیتا ہے جس کے نتیجے میں لوگ سخت ذہنی کوفت کے شکار ہوتے ہیں ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں محکمہ آر اینڈ بی پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو اگرچہ اس بارے میں کئی بار مطلع کیا گیا تاہم سڑک کی مرمت کیلئے انہوںنے آج تک کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا۔ مقامی لوگوںنے گورنر انتظامیہ اور محکمہ کے چیف انجینئر سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ سڑک کی مرمت اور ڈرنیج سسٹم قائم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.