یکم اپریل سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

سرینگر /29مارچ /

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق سرینگر میونسپل حدود کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح 9بجے سے شام 3بجے تک تدرس و تدریس جاری رہے گا جبکہ کشمیر صوبے کے دیگر تمام سرکاری اور نجی اداروں کے سکولوں کے اوقات کو صبح 9بجکر 30منٹ سے شام 3بجکر 30منٹ تک تبدیل کر دیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میونسپلٹی حدود کے اندر اور دیگر تمام سرکاری اور دیگر تسلیم شدہ نجی اسکول یکم اپریل سے نئے اوقات کار پر عمل کریں گے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری کردہ اوقات کار پر مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے گا اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔

Comments are closed.