یو پی ایس سی کے نتائج کااعلان ،جموں وکشمیر کے 8اُمیدوارسرخ رﺅ،وسیم بٹ کو7واں مقام حاصل

سرینگر /23مئی / ٹی آئی نیوز

یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے منگل کوجاری کئے گئے سیول سروسزامتحان2022 کے نتائج کااعلان کیا گیا،جس میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے2اُمیدواروںنے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔
جبکہ جموں وکشمیر کے کل 8اُمیدواروں نے UPSCکاسنگ میل طے کیا،جن میں6حاضرسروس JKASافسران بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے سیول سروسزامتحان2022کے نتائج ظاہر کئے گئے ،جن میں ڈورواننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وسیم احمدبٹ نے ساتواں اور پونچھ ضلع کی رہنے والی پرسن جیت کورنے11رینک حاصل کیا۔اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، وسیم نے بھی یو پی ایس سی 2021 کے امتحان میں شرکت کی تھی اور 225 واں رینک حاصل کیا ہے۔پونچھ ضلع کی پرسن جیت کور نے11 واں رینک حاصل کیا ہے۔ وہ نرمل سنگھ اور درشن کور (طبی شعبہ) کی بیٹی ہیں اور ریڈیو اسٹیشن پونچھ میں رہتی ہیں۔سیول سروسزامتحان2022میں ایشتاکشورنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گریمالوہیا اوراوماہریتھی این نے ملک کے اس اعلیٰ ترین سیول سروسزکے امتحان میں بالتریب دوسری اورتیسری پوزیشن یا رینک حاصل کی ۔

Comments are closed.