یوم خواتین کے دن ہی ایک لڑکی نے موت کو گلے لگالیا

جھیل ولر ایک نعش برآمد ، پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرلیا

سرینگر08مارچ : ایک طرف جہاں خواتین کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے عالمی سطح پر یوم خواتین منایا جارہا ہے دوسری طرف یوم خواتین کے دن ہی سرینگر میں ایک لڑکی نے پھانسی لگاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ۔ ادھر وولرمیں ڈوبنے والے ایک نوجوان کی نعش کو آج صبح پانی سے باہر نکال کر لواحقین کے حوالے کیا گیا جبکہ گذشتہ روز ہی دو میں سے ایک نوجوان کو مقامی لوگوںنے ڈوبنے سے بچایا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے دانہ مزار عید گاہ کے علاقے میں آج اُس وقت سراسمگی پھیل گئی جب ایک 18سالہ لڑکی کو اپنے کمرے میں رسی سے لٹکتا ہوا پایا گیا جس کی موت جائے واردات پر ہی ہوچکی تھی ۔ اس دوران پولیس نے موقعے پر آکر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور معاملے کی چھان بین شروع کی تاہم لڑکی نے کس بناء پر یہ راست قدم اُٹھایا تھا فوری طور پرمعلوم نہ ہوسکا۔ ادھر گذشتہ روز بانڈی پورہ میں ولر میں ڈوبنے والے ایک 24سالہ نواجوان وسیم احمد ملہ ولد عبدالخالق ملہ ساکنہ سالہارپورہ بانڈی پورہ کی نعش کو آج صبح مقامی پولیس اور لوگوں نے باہر نکالی ۔ مذکورہ لڑکا گذشتہ روز اپنے ایک اور ساتھی بلال احمد کے ساتھ ولر میں ڈوب چکا تھا تاہم بلال احمد مقامی لوگوںنے ڈوبنے سے بچایا تھا لیکن وسیم احمد کو فوری طور پر وہ بچانے میں ناکام ہوئے اور آج اس کی نعش ولر سے برآمد کی گئی ۔

Comments are closed.