یوم اساتذہ: منوج سنہا کا اساتذہ کرام کا احترام و شکریہ

سری نگر،جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ برادری کا احترام و شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام فکری اساس استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی علمی معیشت میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ ملک میں ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے یہ سابق صدر جمہوریہ ہند اورعظیم مفکر و دانشور ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر ٹویٹ کرکے کہا: ‘یوم اساتذہ کے موقع پر میں اساتذہ برادی کا احترام اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو فکری اساس استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی علمی معیشت میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں’۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘میں اس موقع پر سابق صدر جمہوریہ اور عظیم ماہر تعلیم ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر میں پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ایک استاد کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

ملک کے تعلیمی اداروں میں خاص طور پر رنگا رنگ تقریبوں کا اہتمام میں جاتا ہے اور طلبا اپنے پسندیدہ اساتذہ کو تحفے بھی پیش کرتے ہیں۔

عالمی سطح پر 5 اکتوبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔

یو این آئی

Comments are closed.