ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم محکمے کو ضم کیا گیا
جموں: لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ہینڈی کرافٹس محکمے اور ہینڈلوم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرنے کو منظوری دی گئی۔
اِس فیصلے کی رو سے اب ان دو محکموں کی جگہ جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کے نام سے ایک ہی محکمہ ہوگا او راس دفتر کے جموں اور کشمیر میں الگ الگ ڈائریکٹوریٹ آفس ہوں گے۔اس کے علاوہ اننت ناگ ، بڈگام ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کٹھوعہ ، اودھمپور ، راجوری اور ڈوڈہ اضلاع میں محکمہ کے آٹھ ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹورٹ دفاتر بھی ہوں گے۔
دو محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ لوگوں کو بہتر گورننس فراہم کرنے کی غرض سے لیا گیا ہے۔اس فیصلے سے محکمہ کی مالی حالت میں بہتری آئے گی اور دستکاروں وبُنکروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.