ہٹ اینڈ رن کیس: نگین پولیس نے تین لڑکوں کو کیا گرفتار

سرینگر/25اپریل /

سرینگر کے حضرت بل علاقے میں موٹر سائیکل نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکوں کو حراست میں لیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حضرت بل علاقے میں موٹر سائیکل نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث افراد کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد تینوں کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ملزمان کو پکڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Comments are closed.