ہند چین سرحدی کشیدگی کے بیچ پاکستان اور چینی فوج کی مشترکہ مشقیں ؛ پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

سرینگر/10دسمبر: بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی رقابت کے بیچ پاکستان اور چین فوجی مشقیںشروع ہوچکی ہے ۔ پاکستان فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے اُس وقت مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی جارہی ہیں جب ہندوستان اور چین کے مابین شدید سرحدی اور خارجہ کشیدگی جارہی جبکہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے خلاف میڈیا جنگ چھیڑ دی ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ(PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔پاکستانی ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف(آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF) اس افتتاحی تقریب کے موقعے پر موجود تھے۔میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باا لخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔فضائی مشق ’’شاہین۔IX‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

Comments are closed.