ہند وارہ میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طو رپر بیوی کا قتل ، علاقے میں کہرام

سرینگر /29فروری / ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع کپواڑہ کے ماور ہند وارہ علاقے میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کا قتل کیا ہے جس کے بعد لواحقین نے صدائے احتجاج بلند کیا

معلوم ہوا ہے کہ محمد مقبول میر ولد علی محمد میر ساکنہ چیک اوڈرہ ماور نے اپنی بیوی تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام پہلوﺅں کو دیکھا جا رہا ہے

Comments are closed.