ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک؛ برطانیہ سیسفری پابندیاں ختم کرنیکی درخواست

سرینگر/25جولائی: ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کہ اعلی سرکاری نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ ہندوستان کے بڑے شہر تقریبا کورونا سے پاک ہو گئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان کیسیکریٹری خارجہ نے برطانیہ کے دفتر خارجہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور ان کو ہندوستان میں کورونا کی وبا کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے برطانیہ کے اعلی افسران کو بتایا کہ ہندوستان کے کئی بڑے شہر کورونا سے تقریبا پاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے برطانوی افسران سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان پر اپنی سفری پابندیوں پو غور کریں۔خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدام لینے کی ضرورت ہے۔ خارجہ سیکریٹری نے اپنے دورہ کے دوران اعلی افسران سے ملاقات کی اور کہا ’’ممبئی، دہلی اور کئی بڑے شہر عملی طور پر کووڈ سے پاک ہو گئے ہیں لیکن ہم مطمعن ہو کر نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہمیں مستقل ایلرٹ رہنا ہے۔‘‘انہوں نے بین الاقوامی سفر کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’میں نے برطانیہ کے افسران کو ہندوستان میں کووڈ کے حالات کے بارے میں مطلع کیا اور کہا کہ فرانس نے ہندوستان سے ا?نے والے ان مسافروں کے کوارنٹائن کرنے کی شرط ختم کر دی ہے جنہوں نے ٹیکوں کی دونوں خوراک لے لی ہیں ااور ان کی کووڈ رپورٹ نیگیٹو آئی ہو۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے بھی اس پر غور کرنے کیلئے کہا ہے۔

Comments are closed.