ہند وارہ پولیس نے کرالہ گنڈ میں منشیات فروش کی 15لاکھ مالیت کی جادئیداد ضبط کر لی ۔
جائیداد جو دو منزلہ عمارت جس میں دو دکانیں اور ایک ہال ہے جس کا تعلق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض احمد لون ولد سونہ اللہ لون ساکنہ بدرہ پاین کو این ڈی پی ایس کی دفعہ 68-F کے تحت ایکٹ 1985 کے تحت ہے۔مذکورہ ڈرگ پیڈلر درج ذیل این ڈی پی ایس کیس ایف آئی آر نمبر 84/2020این ڈی پی ایس ایکٹ آف تھا نہ کرالہ گنڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔
کرالہ گنڈ پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔بدنام زمانہ منشیات فروش اس وقت کوٹ بلوال جموں میں پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر حراست ہے۔
یہ کاروائی ہندواڑہ پولیس کے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے سلسلے میں ہندواڑہ پولیس کے اقدام کی ستائش کی جو کہ پولیس ضلع ہندواڑہ میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے اٹھائی گئی/استعمال کی گئی ہے۔
Comments are closed.