ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون پستول سمیت گرفتار :پولیس

سری نگر27 اکتوبر

جموں وکشمیر پولیس نے ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون کو پستول سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22آر آر،92بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران یونسو ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لیا۔
انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک پستول، دو میگزین اور بارہ گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 198کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.