ہندواڑہ میں ضمانت یافتہ یو اے پی اے ملزم کی نقل و حرکت کیلئے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب

سرینگر/09 مئی / /

پولیس ہنڈواڑہ نے ضمانت یافتہ UAPA ملزم پر اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لیے جی پی ایس سے چلنے والی پازیب چسپاں کی۔

معزز عدالت سے موصول ہونے والے حکم کی تعمیل میں، ہندواڑہ پولیس نے آج تھا نہ ہندواڑہ کے UAPA کیس میں ضمانت پر رہا ملزم پر ایک GPS ٹریکنگ ڈیوائس نصب کی ہے۔
ملزم کو UAPA کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور حال ہی میں اسے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ”GPS پازیب کا استعمال ملزم کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جائے گا کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کرے۔

Comments are closed.