ہندواڑہ میں آئی ای ڈی بر آمد
سری نگر،9اپریل
شمالی کشمیر کے ولگام ہندواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ایک مشتبہ آئی ای ڈی برآمد کی جس کو بعد میں (بی ڈی ایس) کی ایک ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہندواڑہ کے ہفرڈہ ولگام میں معمول کی ایک گشت کے دوران ایک مشتبہ آئی ای ڈی دیکھی۔
انہوں نے کہاکہ اس کے بعد بی ڈی ایس کی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنایا دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.