ہندواڑہ حادثے میں 11سالہ لڑکا از جاں
سرینگر/ 23 جون
ہندواڑہ میں جمعہ کے روز گیارہ سالہ لڑکا سائیکل سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب گیارہ سالہ لڑکا جس کی شناخت سجاد وار کے بطور ہوئی ہے سائیکل سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی کمسن لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے سری نگر ریفر کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.