ہندواڑہ حادثے میں سرکاری ملازم از جان
سرینگر8 فروری
شمالی کشمیر کے لنگیٹ ہندواڑہ میں گاڑی کی ٹکر سے سرکاری ملازم کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو ادے پور ہندواڑہ میں ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے راہ چلتے شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت غلام حسن شیخ ولد عبدالغفار شیخ ساکن ہندواڑہ کے بطور ہوئی ہے اور وہ سرکاری ملازم تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی گئی۔
Comments are closed.