ہندواڑہ اور بڈگام میں03منشیات فروشوں گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر20 اپریل// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے ہندواڑہ میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔
پولیس پوسٹ زچلڈارہ کی پولیس پارٹی نے سلطان پورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تھا تاہم وہ پولیس پارٹی نے اس کو بڑی تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا اور تلاشی شروع کی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 45گرام چرس بر آمد ہوا۔ اس کی شناخت فاروق احمد ڈار عرف جنگلی ولد محمد سلطان ساکن لچی پورہ اور بلال احمد خان ولد محمد انور خان ساکن وادی پورہ کے طور پر ہے۔
اس کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں ایف آئی آر نمبر 86/2023 کو متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو نایلان بیگ لے کر مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے روکا اور تلاشی شروع کی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 18 کلو گرام وزنی ممنوعہ مادہ پوست کا بھوسا برآمد ہوا۔ اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا ،اس کی شناخت ریاض احمد آہنگر ولد غلام محی الدین ساکن وتاکالو چرار شریف کے طور پر ہوئی۔ اس سے مسلسل پوچھ گچھ کے بعد، اس کے انکشاف پر نوپورہ چاڈورہ میں واقع ویران شیڈ سے تقریباً 125 کلوگرام وزنی پوست کے بھوسے پر مشتمل 08 مزید نائیلون بیگ برآمد ہوئے۔
اس کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر نمبر 65/2023کو متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.