ہندوارہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کرسی خالی ، عوام کو مشکلات کا سامنا
سرینگر /14جنوری / کے پی ایس
ہندوارہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی عمل میں لانے کے بعد دفتری معاملات میں کافی دشواریاں پیداہوئی ہیں جس سے لوگ پریشان ہیں ۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ میں ہونہا ر اور قابل وذہین آفیسر بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالعزیز تعینات تھے اورموصوف اپنے صفات حسنہ و اپنے فرضی منصبی کے ساتھ انصاف کرنے سے ہر دلعزیز ایڈمنسٹریٹر مانے جاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی موصوف کے طرز عمل اور عوامی رابطہ وان کے بہتر رویہ سے لوگ کافی راحت محسوس کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف ہر کسی کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آتے تھے اور دفتری طوالت کے بغیر سائلان کا کام ہوتارہتا تھا لیکن جب سے ان کی تبدیلی عمل میں لائی گئی تو لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے زیر التواءفائیلوں کو حل کرکے سائلاں کو بوجھ کم ہوتا تھا مگر ان کی تبدیلی کے بعد دفتری طوالت مزید بڑھ گئی ہیں اورکوئی کام بھی نہیں ہوپارہا ہے ۔اس کے بنیادی موجوہات یہ ہیں کہ اے ڈی سی کی کرسی مہینوں سے خالی پڑی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدسب ڈویژن کا سربراہ ہوتا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں کسی شعبہ میں بہتر کام ہونا غیر متوقع ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے یوٹی کے حکام اور موجودہ سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات اور سب ڈویژن کے انتظامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعینات یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور سب ضلع میں تمام معاملات کا حل ممکن بن سکے ۔
Comments are closed.