ہم کشمیری پنڈتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کیا جاسکے/آئی جی سی آر پی ایف

سرینگر3 مارچ
سی آر پی ایف (آپریشنز) کشمیر کے انسپکٹر جنرل ایم ایس بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز وادی بھر میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے لئے سیکورٹی کا پختہ بندوبست کیا جا رہا ہے اور ہر حال میں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’کشمیر میں جہاں بھی پنڈت لوگ رہائش پذیر ہیں ہم ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ان کو بھر پور سیکورٹی کور فراہم کرنے اور ان کی سیکورٹی کو مزید بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں موجود پنڈتوں کی سیکورٹی کا روزانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے لئے سیکورٹی کا پختہ بندوبست کیا جا رہا ہے اور ہر حال میں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا ئے گا۔

کشمیر میں موجود جنگجوو¿ں کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر بھاٹیہ کہنا تھا: ’جنگجوو¿ں کی تعداد بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کی صحیح تعداد کتنی ہے‘۔
انہوں نے کہا: ‘جنوبی کشمیر میں حال ہی میں دو جنگجو مارے گئے اور جنگجوو¿ں کے خلاف آپریشنز مربوط انداز میں جاری ہیں‘۔بتادیں کہ پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر کے جن اضلاع میں کشمیری پنڈت رہائش پذیر ہیں وہاں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی ضافی نفری تعینات کی گئی تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ یو این آئی

Comments are closed.