”ہم دیکھ رہے ہیں“۔نفرت انگیز مواد آن لائن شیئر کرنے والوں کے نام سائبر پولیس کشمیر کی سخت وارننگ
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد آن لائن شیئر کرنے والوں کے نام سائبر پولیس کشمیر نے ایک بار پھر سخت وارننگ دی ہے ۔ سائبر پولیس کشمیر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک نفرت انگیز پوسٹ شیئر کرکے اس کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے تاہم کچھ شر پسند عناصر نے اسے ڈاون لوڈ اور محفوظ کیا ہے، جو اب اسے بدامنی پھیلانے کے ارادے سے شیئر کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق ”سائبر پولیس کشمیر نے کہا کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پہلے ہی کئی ایسے افراد کی نشاندہی کر چکی ہے جو بدنیتی پر مبنی مواد کو پھیلانے میں ملوث ہیں“۔
سائبر پولیس نے متنبہ کیا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فعال نگرانی میں ہیں، اور کوئی بھی فرد ایسے نقصان دہ مواد کی تشہیر یا اشتراک کرتا پایا گیا تو اسے قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا ”ہم دیکھ رہے ہیں، اور کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا“۔
Comments are closed.