ہمیں امید ہے کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا // ڈاکٹر فاروق

سرینگر /25فروری /

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا

ا س دوران میڈیا نمائندں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے اتحاد پر زور دیا اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بات کی۔ڈاکٹر فاروق نے کہا ”بھارت سب کا ہے۔ چاہے وہ ہندو، سکھ، مسلمان، عیسائی یا جین ہوں۔ اور جن کا کوئی مذہب نہیں۔ جو آگ لگائی گئی ہے وہ سیاسی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ بھارت اس وقت تک متحد رہے گا جب تک ہم متحد رہیں گے“۔

انہوں نے مزید کہا ”اگر کسی بھارتی کو کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم متحد ہو کر اس سے نمٹیں گے۔ یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور آج بھی ہوگا۔ “ ان سے ملک میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا گیا۔این سی کے سربراہ نے جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق ایک سوال کا بھی جواب دیا”یہ ریاست نہیں ہے۔ اسے یوٹی میں گھٹا دیا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ریاست واپس آئے گی“۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ”آپ کو وہاں آکر خود دیکھنا چاہئے“۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر ریاست کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا ” ہر ریاست کے اپنے مسائل ہیں، لیکن مرکزی حکومت اسے نہیں سمجھتی… اگر ہم ہندوستان کو متحد رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر ایک کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ پہلے۔ ہم بھارت کو پہلے کیوں نہیں کہتے۔ “

Comments are closed.