ہلکی برفباری کے بعد مغل روڈ اور سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند

سرینگر /09دسمبر / ٹی آئی نیوز

تازہ برفباری کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع کو شوپیان سے ملانے والی مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہرا ہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے
محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر بنا خلل کے ٹریفک جاری ہے تاہم ہلکی برفباری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے
دریں اثنا، اننت ناگ میں حکام نے لارنو کے لوگوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 دسمبر تک لینڈ سلائیڈنگ پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر سنتھن پاس اور مارگن پاس سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں

Comments are closed.