ہف شوپیان میں فورسز کا محاصرہ

پہاڑی ضلع شوپیان کے ہف علاقے میں فورسز نے جمعہ کی اعلیٰ صبح محاصرہ کیا جس دورا ن گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں محاصرہ جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ جنگجو ﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کی گئی ۔

Comments are closed.