ہرکولیس طیارے C-130Jنے کرگل کی فضائی پٹی پر پہلی بار رات میں لینڈنگ کی
سرینگر /07جنوری /
بھارتیہ فضائیہ نے ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے پہلی بار رات کو کرگل کی فضائی پٹی پر طیارے کی لینڈنگ کی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ فضائیہ نے اپنی ساخت کو مضبوط بناتے ہوئے ہرکولیس طیارے C-130Jنے کرگل کی فضائی پٹی پر پہلی بار رات لینڈنگ کی۔ کرگل کی یہ فضائی پٹی چاروں طرف سے پہاڑیوں سے گھری ہوئی ہے۔
ایسے میں رات کے وقت یہاں طیارے کی لینڈنگ بہت مشکل تھی لیکن اس مشن نے ایک چیلنجنگ ماحول میں ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔سماجی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے لکھا ” کرگل کی فضائی پٹی پر رات کے وقت لینڈنگ کے دوران ٹیرین ماسکنگ کی گئی۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا کہ اس مشق سے گروڈ کمانڈوز کے تربیتی مشن میں بھی مدد ملی۔بھارتی افواج اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہیں“۔
فضائیہ نہ صرف دن میں بلکہ رات کے وقت بھی ہندوستانی سرحدوں پر اپنی چوکسی بڑھا رہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پہلی بار فضائیہ کے ہرکولیس طیارے کو رات کے وقت کارگل کی فضائی پٹی پر اتارنے کی کوشش کی گئی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔ دراصل فضائیہ کا یہ مشن اس مشق کا حصہ تھا جس میں کمانڈوز کو ہنگامی حالات میں جلد از جلد مورچوں پر بھیجا جا سکتا تھا۔فضائیہ نے اس مشن کے دوران ٹیرین ماسکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ دراصل یہ ایک حکمت عملی ہے جس میں طیارہ دشمن کے ریڈار کو چکمہ دے کر اپنے ہدف تک پہنچ جاتا ہے۔
Comments are closed.