ہتھیاروں کی بر آمدگی کا معاملہ :این آئی اے نے چھانہ پورہ میں ملزم کی جائیداد فرق کی

سرینگر /06جنوری / ٹی آئی نیوز

ہتھیاروں کی بر آمدگی کے معاملے کو لیکر قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے چھانہ پورہ سرینگر علاقے میں ایک ہائیر بریڈ ملی ٹنٹ کی جائیداد فرق کی ۔

بتایا جاتا ہے کہ سنیچروار کی اعلیٰ الصبح قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ سنیچروار کی صبح چھانہ پورہ علاقے میں پہنچ کر وہاں ایک کیس کے سلسلے میں ملوث نوجوان کی جائیداد فرق کی ۔

این آئی اے کی ٹیم نے مشتاق احمد ولد عبد الغنی ساکنہ خان کالونی چھانہ پورہ کی جائیداد منسلک کر دی اور مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسلحہ کی بازیابی سے متعلق کیس زیر ایف آئی آر نمبر 4/22کے سلسلے میں مکان کو منسلک کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر پولیس نے مئی 2023 میں چھانہ پورہ میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ /ٹی آر ایف کے دو مقامی ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.