ہال پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کرنے میں مسلمان نے رول نبھایا
سرینگر /24مارچ / کے پی ایس
اپنی روایات اوربھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلمانوں نے کشمیر ی پنڈت کی آخری رسومات میں اپنا رول ادا کیا ۔
کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق حول پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کرنے میں مسلمان نے اپنی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے بہترین رول نبھایا ۔
اس دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ ہمیں حق بنتا ہے کیونکہ پنڈت برادری نے ہمیشہ ہمارے ساتھ زندگی اچھے طریقے سے گذاری ہے اور ہم نے بھائی چارے اورمذہبی رواداری کو ہمیشہ بنائے رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں اس طرح کے اچھے کام انجام دینا حق بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ روایت ہمیشہ زندہ رہے گئی اور ہم اس کی آبیاری اسی طرح سے کرتے رہیں گے ۔
Comments are closed.