ہادی پورہ سوپور میں جھڑپ،دو ملی ٹنٹ ازجاں،فورسز اہلکار زخمی

سری نگر،19جون

شمالی کشمیر کے ہادی پورہ سوپور گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر میں دو ملی ٹبٹ مارے گئے جبکہ ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا

اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز سوپور کے ہادی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ میں دو ملی ٹبٹ مارے گئے

Comments are closed.