ہائی کورٹ کی دونوں وِنگوں میںقومی لوک عدالتوں کا اِنعقاد

جموں /08؍ دسمبر 2018 ئ؁
عدالتوں میں اِلتوا میں پڑے معاملات میں کمی لانے کی غرض سے جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی نے آج جموں اور سری نگر کے ہائی کورٹوں کی دونوں وِنگوں میں قومی لوک عدالتو ں کا اہتمام کی۔
لوک عدالتوں کا انعقاد چیف جسٹس جموں اینڈ کشمیر ہائی کورٹ ( جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سربراہ ) جسٹس گیتا متل اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے کے اینڈ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس راجیش بنڈل کی سربراہی میں کیا گیا۔یہ پروگرام ہائی کورٹ کے جسٹس اور چیئر مین ہائی کورٹ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس علی محمد ماگر کی خصوصی رہنمائی میں انعقاد کیا گیا۔
عدالتوں میں اِلتوا میں پڑے کیسوں میں کمی لانے کے علاوہ لوک عدالتوں کا انعقاد لوک عدالت کے طریقے سے لوگوں کو معاملات حل کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔
ہائی کورٹ کے دونوں وِنگوں میں کیسوں کے نپٹارے کے لئے تین بنچ تشکیل دئیے گئے تھے۔لگ بھگ 413معاملات جن میں 110 ایم اے سی ٹی ، 30 ایس ڈبلیو پی معاملات ، 2 بینک ریکوری ، 27 لیبر تنازعات ، 138 NI 19 ، 21او ڈبلیو پی ، 20 گھریلو تنازعات ، 13 561-A ،4 ریوینو ، 163 پری لٹگیشن ( بینک) ، 3پر لٹگیشن ( ایس ڈبلیو پی ) ، 1 پر ی لٹگیشن (لینڈ) یہ کیس قومی لوک عدالت میں اُٹھائے گئے۔
لگ بھگ 22معاملات نمٹائے گئے جن میں 9 ایم اے سی ٹی ،4 ایس ڈبلیو پی معاملات ، 1 او ڈبلیو پی اور 8 پر ی لٹگیشن( بینک )اور 9 ایم اے سی ٹی کیسوں میں 7447777روپے کی رقم معاوضے کے طور پر وصول کی گئی۔

Comments are closed.