
گہری دھند کے ساتھ جموں ، کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری
سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ گہری دھند کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید سردی کے چلتے مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بانہال جموں میں منفی 0.6ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 2.2 ریکارڈ کیا گیا ۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اسی طرح سے صوبے لداخ کے لہہ علاقے میں منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ،کرگل میں منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.