گہری دھند کے باعث سرینگر ہوائی اڈے پر صبح کے وقت پروازوں میں تاخیر

سرینگر /21نومبر

سری نگر کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح بھی دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دھند کے باعث جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر صبح کے وقت پروازوں میں تاخیر ہوئی وہیں زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی قدرے متاثر ہوئی۔

حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے پر دھند کی وجہ سے منگل کی صبح کم سے کم تین پروازوں میں تاخیر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں 26 نومبر کو صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک حسب معمول رواں دواں ہے۔

Comments are closed.