گول رام بن میں پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم پانچ ملی ٹنٹوں کی جائیداد ضبط / پولیس
رام بن / 28فروری
ملی ٹنسی کی مالی معاونت کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور خطے میں عسکریت پسندی کی بحالی کو روکنے کیلئے ایک فیصلہ کن قدم کے بطور جمو ں کے را م بن گول علاقے میں پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم حزب المجاہدین کے پانچ ملی ٹنٹوں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی ۔
پولیس کے مطابق پانچ ملی ٹنٹ جن کی شناخت سراج دین ساکنہ سانگلدان، ریاض احمد ساکنہ دلواہ، فاروق احمد ساکنہ بنج بھیمداسا، اور محمد اشرف،مشتاق احمد ساکنہ موئیلا کے بطور ہوئی ہے ۔ ان تمام افراد کے بار ے میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں اور وہاں سے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان اثاثوں کو عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ”گول کے علاقے کے ان پانچ دہشت گردوں کی غیر منقولہ جائیدادوں پر قبضہ کرنا دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور خطے میں عسکریت پسندی کی بحالی کو روکنے کیلئے ایک فیصلہ کن قدم ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے سرگرم دہشت گردوں کو ایک مضبوط پیغام دیتا ہے کہ جموں اور کشمیر میں دہشت گردی کو بحال کرنے کی ان کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.