گورہ پورہ رعناواری میں بھیانک آگ، متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان
سرینگر شہر کے گنجان آبادی والے علاقے رعناواری کے گورپورہ میں منگل کی دوپہر کو آگ کی بھیانک واردات رونماءہوئی۔ معلوم ہواہے کہ آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے فوری طور مقامی لوگوں ، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم تب تک کم سے کم تین مکانات آگ کی لپیٹ میں آچکے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہی تھی۔
آگ لگنے سے متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے جبکہ آگ سے لاکھوںروپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے۔
Comments are closed.