جموں: گورنر ستیہ پال ملک نے آج بی ایس ایف سپورٹس سٹیڈیم پلوڑہ میں17 سال تک کی عمر کے لڑکوں کے لئے منعقدہ64 ویں نیشنل سکول گیمز( فٹبال) کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی73 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فٹبال دُنیا بھر میں ایک مقبول کھیل ہے اور ریاست میں بھی اسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔
جسمانی اور ذہنی نشو ونما میں کھیل کود کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایسے کھیل مقابلوں سے نوجوانوں کو اپنے ہُنروں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے اور انہیں مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کا بھی موقعہ ملتا ہے جس کی بدولت اُن میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔
گورنر نے ریاستی محکمہ کھیل کود کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے اپنے ساتھ حسین یادیں لے جانے کی صلاح دی۔
اس سے قبل گورنر نے سکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے پرچم کی نقاب کشائی کی اور کھلاڑیوں کے دستوں کی پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر ایک رنگا تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔۔
گورنر کے صلاحکار وجے کمار نے شرکاء کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان نے کھلاڑیوں کاا ستقبال کیا اور محکمہ کے سیکرٹری نے حاضرین کا شکریہ اد اکیا۔
اس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی ، بی ایس ایف بھی موجود تھے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.